قومی اسمبلی کی 40 کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں

24

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی 40 کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔

 

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا سرکلر بھی جاری کر دیا ہے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے سرکلر کے مطابق خزانہ، خارجہ امور، انسانی حقوق، اطلاعات سمیت 40 کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔

 

قائمہ کمیٹی ایوی ایشن انیس ارکان پر مشتمل ہے،کابینہ سیکرٹریٹ میں 18 اراکین شامل ہیں۔ قائمہ کمیٹی موسمیاتی تبدیلی میں 19، تجارت  20 اراکین پر مشتمل ہے جبکہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی 21 اراکین پارلیمنٹ اور وفاقی وزیر خزانہ پر مشتمل ہوگی۔

 

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں مسلم لیگ ن سے 7، سنی اتحاد کونسل سے 6 اراکین شامل ہوں گے، مواصلات، تجارت، موسمیاتی تبدیلی، دفاع، توانائی کی کمیٹیاں بھی تشکیل دیدی گئیں۔

تبصرے بند ہیں.