لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کاحکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بجلی چوری سے متعلق مستند ڈیٹا اور جامع رپورٹ طلب کرتے ہوئے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کاحکم دیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں صوبے میں بجلی چوری سے متعلق امور اور کارروائی کاجائزہ لیا گیا۔
لیسکو سمیت 5 بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے اپنی رپورٹ پیش کی، چیف سیکرٹری اورآئی جی پنجاب نے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن سے آگاہ کیا۔
تبصرے بند ہیں.