عمران خان اور شاہ محمود کی سائفر کیس میں سزا کے خلاف اپیل ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا
اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں سزا کے خلاف عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سائفر اپیلوں پر سماعت چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔
دونوں طرف سے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا جو پندرہ منٹ بعد سنایا جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.