شمالی بحیرہ عرب میں کامیاب انسدادمنشیات آپریشن،وزیراعظم کی پاک بحریہ کے افسران اور اہلکاروں کی تعریف

79

راولپنڈی :پاک بحریہ کے جہاز یرموک  نے  شمالی بحیرہ عرب میں کامیاب انسداد منشیات آپریشن کیا۔ خفیہ معلومات پر مبنی انسداد منشیات آپریشن میں پی این ایس یرموک نے شمالی بحیرہ عرب میں 380 کلو نہایت قیمتی منشیات ضبط کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران  ضبط کی جانے والی منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت ہزاروں ڈالرز ہے۔

شمالی بحیرہ عرب میں کامیاب انسدادِ منشیات آپریش پر  وزیراعظم  شہباز شریف  نے  پاک بحریہ کے افسران اور اہلکاروں کی تعریف کی۔ شہباز شریف نے 380 کلو منشیات کی سمگلنگ ناکام بنانے پر  پی این ایس یرموک پر تعینات افسران اور اہلکاروں کی  کارکردگی کو سراہا۔وزیراعظم کا کہنا ہے،پاکستان نیوی کے اہلکار اور افسران کے غیر قانونی کارروائیوں کی روک تھام کیلئے اقدامات لائقِ تحسین ہیں۔

تبصرے بند ہیں.