اسلام آباد: وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا. پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے فی لیٹرکمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔
وزارت خزانہ نے وزیراعظم کا حکم ماننے سے صاف انکار کردیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جون سے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے فی لیٹرکمی اور ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے86 پیسے فی لیٹر کردی گئی۔
پیٹرول کی نئی قیمت 268 روپے 36 پیسے فی لیٹر ہوگئی ۔ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 270 روپے 22 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
مٹی کا تیل بھی ایک روپے87 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 171 روپے 61 پیسے فی لیٹرہوگئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل 3 روپے 88 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کے بعد 157 روپے 29 پیسے فی لیٹرہو گیا ہے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم نے پٹرول کی قیمت میں پندرہ روپے چالیس پیسے کمی کی ہدایت کی تھی۔
تبصرے بند ہیں.