پشاور : مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت24 مئی کو وفاق سے پہلے نیابجٹ پیش کرکے تاریخ بنانے جا رہی ہے ، وفاق سے سوال کرتے ہوئے ان کہنا تھا کہ بدقسمتی سے وفاقی مالی خودمختاری کہاں ہے؟ کے پی بجٹ کے حوالے سے کہا کہ نئی بجٹ میں عوامی خدمات کی بہتری پر زیادہ سے زیادہ توجہ دی گئی ہےنئی بجٹ میں صوبائی آمدنی میں زیادہ سے زیادہ اضافہ اور وسائل کو متحرک کرنے کو یقینی بنایا گیا ہے۔
پشاور میں نیوز کانفرنس میں مزمل اسلم نے کہا کہ اگر پی ڈی ایم حکومت ٹیکس اور ریلیف بارے فیصلے نہیں کر سکتی تو یہ عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے۔سال 2023-24 بجٹ کی طرح نئے سال کا بجٹ بھی ذمہ داری کےساتھ تیار کیا گیا ہے تاکہ سرپلس رہے۔ نئی بجٹ میں عوامی خدمات کی بہتری پر زیادہ سے زیادہ توجہ دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئی بجٹ میں صوبائی آمدنی میں زیادہ سے زیادہ اضافہ اور وسائل کو متحرک کرنے کو یقینی بنایا گیا ہے۔خیبرپختونخوا حکومت کےساتھ کرغزستان سے اب بھی بڑی تعداد میں طلبہ رابطے میں ہیں۔ خیبرپختونخوا حکومت کی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ طلبہ کو واپس لایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی بیوروکریسی اب خصوصی فلائٹ آپریشن ختم کرکے لوگوں کو اپنے رحم وکرم پر چھوڑنے کی بات کر رہی ہے۔ہماری اپیل ہے کہ جب تک ضرورت ہے خیبرپختونخوا حکومت کی پروازوں کو جاری رکھا جائے۔
تبصرے بند ہیں.