پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ،الیکشن کمیشن نے کمر کس لی

154

لاہور: پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیےالیکشن کمیشن نے کمر کس لی۔الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو بلدیاتی انتخابات سے متعلق مراسلے ارسال کر دیئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کو مراسلے بھجوائے۔مراسلے کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق قانون سازی کا عمل مکمل کیا جائے، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق قانون سازی کا سٹیٹس بتایا جائے، بلدیاتی انتخابات کرانا آئینی ضرورت ہے۔

عام انتخابات کی وجہ سے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کو موخر کر دیا گیا تھا، پنجاب کے علاوہ تین صوبوں میں بلدیاتی انتخابات مکمل ہو چکے ہیں۔الیکشن کمیشن نے پنجاب کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق معاملات پر اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا۔ الیکشن کمیشن نے ای وی ایم اور آئی ووٹنگ سے متعلق پنجاب حکومت سے قانون سازی کا سٹیٹس بھی مانگ لیا۔

تبصرے بند ہیں.