اسلام آباد: حج پر جانے سے انکار کرنے والوں کی رقم سے دو لاکھ روپے کٹوتی کا فیصلہ کر لیا گیا۔حج پر نہ جانے والوں کوحج اخراجات کے لیے جمع کرائی گئی رقم کٹوتی کے بعد ملے گی۔
نیو نیوز کو حاصل وزارت مذہبی امور کے دستاویز میں انکشاف ہوا ہے کہ کٹوتی کی رقم ایک لاکھ 97 ہزار روپے ہوگی۔
وزارت مذہبی امور کے مراسلے کے مطابق حج پروازوں کے شیڈول کے اجرا کے بعد نہ جانے والوں کے حج اخراجات میں کٹوتی ہوگی۔ بیمار،فوت ہونے والے، ای سی ایل اور بلیک لسٹ افراد کی رقم میں کٹوتی نہیں ہوگی۔
تمام فضائی کمپنیوں کا حج پروازوں کے اوقات کار ”پاک حج ایپ“ پر جاری کر دیئے گئے.حج پروازوں کی تفصیلات وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے۔
واضح رہے کہ حج اخراجات کے لیے 10 لاکھ 65 ہزار سے 11 لاکھ 50 ہزار روپے تک حج اخراجات وصول کیے گئے تھے۔
تبصرے بند ہیں.