لاہور : پنجاب کے ضمنی انتخابات میں عمران خان کی مقبولیت انتہائی کم ہوگئی ہے۔ پی پی 290 ڈی جی خان میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار سجاد حسین کو صرف 246 ووٹ ملے ہیں۔
فارم 47 کے مطابق پنجاب اسمبلی کے صوبائی حلقہ پی پی 290 میں 88 ہزار ووٹ ڈالے گئے جن میں سے عمران خان کے حامی امیدوار کو صرف 246 ووٹ پڑے ہیں۔ مسلم لیگ ن کو ساڑھے 62 ہزار، آزاد امیدوار کو ساڑھے 23 ہزار ووٹ ملے۔
فارم 47 میں مزید بتایا گیاہے کہ حلقے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار بھی میدان میں تھے ۔انہیں 339 ووٹ ملے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.