ضمنی الیکشن کے دوران لاہور سمیت 13 شہروں میں موبائل و انٹرنیٹ سروسز بند رہیں گی

170

لاہور: پنجاب حکومت نے 14 قومی وصوبائی حلقوں کے ضمنی الیکشن کے دوران  موبائل و انٹرنیٹ سروسز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

محکمہ داخلہ پنجاب نے13 شہروں میں موبائل بند رکھنے کے لئے وفاقی محکمہ داخلہ کو مراسلہ بھجوا دیا۔ 14 قومی وصوبائی حلقوں کے ضمنی الیکشن کے دوران  13 شہروں میں امن و عامہ حالات کے پیش نظر انٹرنیٹ وموبائل سروس بند رکھنے کا مراسلہ بھجوایا گیا۔

 

لاہور سمیت شیخوپورہ، قصور، ڈی جی خان، کلرکہار، تلہ گنگ، گجرات، علی پور، ظفر وال، بھکر، علی پور چٹھہ، چکوال، صادق آباد اور  کوٹ چھٹا شامل ہیں۔

 

یاد رہے کہ عام الیکشنز میں بھی موبائل سروس و انٹرنیٹ سروس بند رہی تھی۔

تبصرے بند ہیں.