پشین : ”تحریک تحفظ آئین“ کے صدر محموداچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان میں آئین کی بالا دستی نہ ماننے والوں کا مردہ باد کہتے ہیں، تمام اکائیوں کو برابری کا حق دینا ہوگا۔عمران خان پہلے جو مرضی تھا لیکن اب پارلیمنٹ کا سب سے مضبوط لیڈر ہے۔ اسمبلی میں قرار داد پیش کرکے اس کے تمام کیسز ختم کیے جائیں۔
پشین میں اپوزیشن اتحاد کے پہلے جلسے سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام اکائیوں کا مشترکہ گھر ہے، آئین ملک کو جوڑنے کا ذریعہ ہے، تمام سیاسی کارکن جان لیں کہ بلوچستان کے باسیوں کے سامنے فصلی بٹیروں کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر سیاسی جماعت کے رہنما عہد کریں کہ وہ فصلی بٹیروں کو قبول نہ کریں، عمران کل جو بھی تھا مگر آج پارلیمنٹ کا مضبوط ترین امیدوار ہے، عوام کی طاقت سے جعلی اسمبلیوں کو گرا دیں گے۔
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ نے مزید کہا کہ بلوچستان سیمت تمام قبائل کو انکے وسائل پر اختیار دینا ہوگا تب پاکستان مضبوط ہوگا۔ عوام کے حقوق کا تحفظ کیا گیا تو ملک تا قیامت محفوظ رہے گا، خطے میں کسی وطن فروش کو برداشت نہیں کریں گے۔
تبصرے بند ہیں.