کوئٹہ :اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمرایوب کاکہنا ہے کہ ہم پورے پاکستان میں جلسے کرنے جارہے ہیں، اپوزیشن اتحاد کا کل پشین،چمن میں جلسہ ہوگا۔
سنی اتحاد کونسل کے رہنما عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پورے پاکستان میں جلسے کرنے جارہے ہیں، اپوزیشن اتحاد کا کل پشین،چمن میں جلسہ ہوگا۔ان کاکہنا تھاکہ آج پاکستان میں آئین اور قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے، ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی ہونی چاہئے،آئین اور قانون کی بالادستی ہوگی تو پاکستا ن میں سرمایہ کاری آئے گی اور سرمایہ کاری آئے گی تو ملک میں کاروبار چلے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم ملک بھرمیں جلسے کرنے جارہے ہیں، پنجاب میں تین جلسے کریں گے، ہمارے مخالفین کہتے تھے پی ٹی آئی کو امیدوار نہیں ملیں گے، ہمیں امیدوار بھی ملے اور ہمیں کامیابی بھی ملی ہے۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ بلوچستان کی مٹی کے ساتھ ہمیں پیار ہے، ہم نے 750ارب روپے کا جنوبی بلوچستان پیکج دیا ، پی ٹی آئی کا وفد کوئٹہ میں جلد ہی سردار اختر مینگل سے ملاقات کرے گا ، اس وقت تمام سیاسی جماعتوں کو ملک کر آئین کی بالادستی کیلئے اپنا ، اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔
تبصرے بند ہیں.