کراچی :سندھ ہائی کورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز کو مستقل جج تعینات کردیا گیا ہے۔وزارت قانون نے 6 ایڈیشنل ججز کو مستقل جج تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت نے سندھ ہائی کورٹ کے 6 ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی۔
مستقل ہونے والے ججز میں جسٹس امجد علی بوھہیو، جسٹس ثنا اکرم منہاس، جسٹس جواد اکبر سروانہ، جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس عبدالرحمان، جسٹس ارباب علی ہاکڑو بھی شامل ہیں۔پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
تبصرے بند ہیں.