پارکوں، تفریحی و تاریخی مقامات پر اضافی نفری تعینات، سرکل افسران کو انتظامات کا جائزہ لینے کا حکم

89

لاہور:عیدالفطر کے دوسرے روز شہریوں نے پارکوں کا رخ کیا ہے۔پارکوں،  تفریحی و تاریخی مقامات پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ سی ٹی او لاہور کے حکم پر تفریحی، تاریخی، پارکوں اور سیر گاہوں میں اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔

تفریحی مقامات پر سرکل افسران کی نگرانی میں 36 انسپکٹرز، 460 وارڈنز تعینات،رانگ پارکنگ کے خاتمہ کیلئے 12  فوک لفٹرز اور دو بریک ڈاؤنز بھی تعینات کئے گئے ہیں۔سی ٹی اوعمارہ اطہرنے سرکل افسران کو انتظامات کا جائزہ لینے کا حکم  دیا ہے۔

باغ جناح، ماڈل ٹاؤن پارک، جیلانی پارک،  گریٹر اقبال پارک میں اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ سی ٹی او   عمارہ اطہر  کاکہنا ہےکہ   پارکنگ سٹینڈز کے علاوہ کہیں گاڑی پارک کرنے کی اجازت نہیں،  شہری ڈیوٹی پر موجود وارڈنز کی ہدایت پر عمل کریں،شہریوں کو ٹریفک کا کوئی مسئلہ نہیں ہونے دیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.