پشاور: گورنرہاؤس پشاور عید کے تین دن عام لوگوں کے لیے کھلا رہے گا۔
گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے عیدالفطر کے 3 روز گورنر ہاؤس کو عوام کیلئے کھولنے کا اعلان کردیا۔ عیدالفطر پر گورنر ہاؤس ہر خاص و عام کیلئے کھلا رہے گا، لوگ عید کے پہلے اور دوسرے روز صبح 10 سے سہ پہر 4 بجے تک آسکتے ہیں۔
گورنر حاجی غلام علی نے کہا کہ عید کے پہلے دو روز عوام میں موجود ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عید کے تیسرے روز گورنر ہاؤس کو خواتین، بچوں اور فیملیز کیلئے مختص کیا ہے۔ گورنرہاؤس میں فیملیز کے لیے سیر وتفریح، بچوں کے لیے جھولوں اور میجک شو کا خصوصی اہتمام ہوگا۔
تبصرے بند ہیں.