پاکستان میں انٹرنیٹ سروس میں معطلی کی شکایات، سروسز بحال ہونا شروع

127

لاہور: ملک بھر میں انٹرنیٹ  آہستہ آہستہ سروسز بحال ہونا شروع ہوگئیں تاہم سروس معطل ہونے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

 

ملک بھر میں آج صبح انٹرنیٹ کی سروسز معطل ہوئی تھیں جس کے بعد اب کچھ علاقوں میں سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔

 

انٹرنیٹ معطلی اور بحالی کی ذمہ داری پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور ٹیلی کام آپریٹرز کی ہوتی ہے۔

 

ذرائع پی ٹی اے کے مطابق انٹرنیٹ میں خلل کی ایک وجہ سب میرین کیبل کا متاثر ہونا بھی ہوتا ہے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیٹ میں خلل بظاہر اندرونی معاملہ ہے۔

تبصرے بند ہیں.