سینیٹ کے نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا

90

اسلام آباد: سینیٹ کے اجلاس میں پریذائیڈنگ آفیسر  سینیٹر اسحاق ڈار نے نو منتخب ارکان سینیٹ سے حلف لیا۔

 

سینیٹ میں 43 سینیٹرز نے حلف اٹھا لیا ، سینیٹرز کی جانب سے  اردو میں حلف اٹھایا گیا ۔حلف کے بعد  پریذائیڈنگ آفیسر اسحاق ڈار نےتمام حلف اٹھانے والے سینیٹرز کو مبارکباد دی اور کہا کہ ایک مرحلہ مکمل ہوا ،گیلری میں سابق قومی اسمبلی اراکین بھی موجود ہیں انکو خوش آمدید ۔

 

وزیر داخلہ محسن نقوی ، یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر ارکان نے حلف لیا۔

پی ٹی آئی کے ارکان نے اجلاس شروع ہونے پر احتجاج کیا اور چوری کا سینیٹ الیکشن نامنظور کے نعرے لگائے۔ پی ٹی آئی کے علی ظفر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جب تک کے پی کے سینیٹر نہیں آجاتے اس اجلاس کو ملتوی کیا جائے۔

 

سینٹ ایجنڈے کے مطابق چیئرمین سینٹ کا انتخاب آج دوپہر 12 بجے ہوگا ، اگر دو امیدوار مد مقابل ہوئے تو خفیہ رائے دہی کے ذریعے انتخاب ہوگا۔

 

لیکن سنی اتحاد کونسل نے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے اس طرح اگر صرف ایک امیدوار یوسف رضا گیلانی میدان میں ہوئے تو وہ بلا مقابلہ منتخب ہو جائیں گے اور  حلف اٹھائیں گے۔

 

چیئرمین حلف اٹھانے اور کرسی کی صدارت سنبھالنے بعد ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب کرائیں گے اور ان سے حلف لیں گے۔

 

پریزائڈنگ افسر چئیرمن اور ڈپٹی چیئرمین کے الیکشن کا شیڈول جاری کریں گے۔چییرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کاغذات نامزدگی سینیٹ سیکرٹریٹ سے حاصل کر سکتے ہیں۔ امیدوار اپنے کاغزات نامزدگی سیکرٹری سینیٹ کو جمع کرا سکتے ہیں۔

11:50 پر کاغزات کی سکروٹنی ہو گی  جبکہ ساڑھے بارہ بجے چئیرمن سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب ہو گا۔

تبصرے بند ہیں.