"عید پر بارش ہو گی” محکمہ موسمیات نےپیشگوئی کردی

116

لاہور، کراچی، اسلام آباد :محکمہ موسمیات نے 10 سے 15 اپریل کے دوران وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔محکمہ موسمیات نے موسم کی صورتحال کے حوالے سے تازہ ایڈوائزی جاری کی ہے جس میں 10 سے 15 اپریل کے دوران وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 10 اپریل کو بالائی علاقوں میں داخل ہوگا اور 15 اپریل تک برقرار رہے گا اس دوران وقفے وقفے سے بارش ہوگی۔

آزاد کشمیر  اور گلگت بلتستان میں 10 سے 15 اپریل کے دوران بارش ہونے کا امکان ہے جب کہ خیبر پختونخوا سمیت اسلام آباد، راولپنڈی، مری اور گلیات میں 12 سے 15 اپریل تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تبصرے بند ہیں.