پی ٹی آئی کا کے پی سینیٹ الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان

122

پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن ملتوی کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں اور اس فیصلے کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔

 

انہوں نے مزید  کہا کہ مخصوص نشستیں ہمارا حق ہے، مخصوص نشستوں سے ہمیں قانونی طور پر محروم نہیں رکھا جا سکتا۔ ان نشستوں کے لئے پہلے ہی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے، سینیٹ الیکشن ملتوی کرنے کیخلاف ایک اور درخواست سپریم کورٹ میں دائر کریں گے۔

بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ آج پارٹی رہنماؤں کا اجلاس طلب کر کے ان تمام معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔

 

ساتھ ہی ساتھ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھی کے پی میں سینیٹ الیکشن ملتوی کرنے کے خلاف بھرپور احتجاج کا اعلان کر دیا۔

تبصرے بند ہیں.