اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے تقرری کا مرحلہ مکمل ہو گیا ۔سپیکر ایاز صادق نے عمر ایوب کی درخواست کی تصدیق کر لی۔
سپیکر نے تسلی کے بعد عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر ڈکلیئر کر دیا ہے۔عمر ایوب قومی اسمبلی میں آزاد ارکان کے اپوزیشن لیڈر ہونگے۔
اس سے قبل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پارٹی پوزیشن جاری کی اور آزاد ارکان کی سنی اتحاد کونسل سے وابستگی کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اپنے اعلامیے میں آزاد ارکان کو تحریک انصاف کا حمایت یافتہ تسلیم کیا، سرکاری دستاویز میں آزاد ارکان کو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ قرار دیا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے آزاد ارکان کو پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونا تسلیم نہیں کیا۔
اپوزیشن اتحاد میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب خان کے لئے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد ارکان مجلس وحدت المسلمین اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے ارکان کی تعداد 90 ہے جبکہ جے یو آئی کے گیارہ اور بی این پی مینگل کے ایک رکن نے تاحال عمر ایوب کی بطور اپوزیشن لیڈر حمایت نہیں کی۔
جے یو آئی اور بی این پی مینگل نے تاحال اپوزیشن لیڈر کے لئے اپنا امیدوار لانے کے لئے بھی درخواست جمع نہیں کرائی جبکہ عمر ایوب نے کل ومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے کل اپنے کاغزات جمع کرائے تھے۔
تبصرے بند ہیں.