9 مئی کیسز،عالیہ حمزہ، صنم جاوید کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور

130

لاہور:انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کیسز میں رہنما پی ٹی آئی  عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرلیا ۔صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو میانوالی پولیس نے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔

 

میانوالی پولیس نے دونوں خواتین ملزمان کا راہداری ریمانڈ مانگا تھا، عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرلی۔

واضح رہے کہ 27 مارچ کو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو تھانہ شادمان کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید اور رہنما پی ٹی آئی عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور کر لی تھی۔تاہم  عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو رہائی کے بعد مبینہ طور پر 9 مئی فسادات سے متعلق نئے کیس میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.