والٹ ڈزنی نے فلوریڈا میں نیا تھیم پارک متعارف کرا دیا

84

اورلینڈو: والٹ ڈزنی نے امریکی ریاست فلوریڈا میں تصورات اور ٹیکنالوجیز پر مبنی نیا تھیم پارک متعارف کرا دیا۔
پارک کو سپیس شپ ارتھ کا نام دیا گیا ہے جو رات کو روشنیاں بکھیرتا ہے، اس کے اندر داخل ہونے پر حیرت کا نیا جہان سامنے آجاتا ہے۔
تھیم پارک میں داخل ہوتے ہی قدیم زمانے کا مواصلاتی نظام، پرنٹنگ پریس کی ایجاد، چاند پر انسان کا اترنا اور جدید معلوماتی دور اور انٹرنیٹ و دیگر حیرت انگیز چیزیں شامل ہیں۔اس انوکھے پارک میں آنے والوں کو یہ تصور کرنے کے لیے مدعو کیا گیا کہ 21ویں صدی میں زندگی کیسی ہوگی۔

تبصرے بند ہیں.