عوام پر "بجلی ” گرادی گئی ، نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کردی

87

اسلام آباد:  نیپرا نے بجلی مزید مہنگی کردی ہے۔نیپرا نے کراچی سمیت ملک بھر کےلیے بجلی مزید مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

نیپرا نے بجلی 2  روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی ہے۔بجلی مہنگی کرنےکی منظوری  رواں مالی سال دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔نیپرا نے بجلی کی قیمت بڑھانےکا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا ہے۔
نیپرا کے مطابق صارفین سے اضافی وصولیاں اپریل، مئی اور جون میں کی جائیں گی۔

بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر  بھی ہوگا۔ اضافے سے صارفین  پر 85 ارب  20  کروڑ روپے کا اضافی  بوجھ  پڑے گا۔

تبصرے بند ہیں.