اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے درمیان ایک گھنٹہ سے زائد جاری رہنے والی ملاقات ختم ہوگئی ہے۔ ملاقات میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ زیر غور آیا۔ اہم فیصلے بھی کرلیے گئے۔
وزیر اعظم شہباز شریف چیف جسٹس سے ملاقات کے لیے ان کے چیمبر پہنچے۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، اٹارنی جنرل منصور عثمان اور سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج منصور علی شاہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔
ملاقات میں اسلام آباد کے ججز کے ایجنسیوں پر الزامات اور ٹیکس کیسز کے جلد فیصلوں کے بارے میں غور کیا جا رہا ہے۔
تبصرے بند ہیں.