پنجاب کے 6 اضلاع میں خصوصی انسداد پولیو مہم کا آغاز

135

لاہور: صوبہ پنجاب کے 6 اضلاع میں خصوصی انسداد پولیو مہم کے ابتدائی مرحلے کا آغاز  کر دیا گیا۔

ملتان، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان، راجن پور، قصور، اوکاڑہ میں کیچ اپ  مرحلےکا آغازکر دیا گیا۔پولیو ویکسین سے محروم بچوں کو قطرے پلانے کا کام جاری  ہے۔

تین روز میں 45 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جا چکے ہیں، 2 لاکھ 34 ہزار مہمان بچوں کو قطرے پلائے گئے ہیں۔

 

رحیم یار خان میں 10 لاکھ سے زائد بچوں کو، ڈیرہ غازی خان میں 7 لاکھ سے زائد جبکہ راجن پور میں 5 لاکھ سے زائد  بچوں کو قطرے پلائے گئے ہیں۔

فیصل آباد میں 4 لاکھ سے زائد بچوں کو ، قصور میں تقریبا 2 لاکھ، ملتان میں 9 لاکھ سے زائد جبکہ اوکاڑہ میں 6 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئےہیں۔

مہم کا انعقاد پنجاب کے 7 اضلاع میں کیا جا رہا ہے،فیصل آباد میں مہم سات دن تک جاری رہے گی۔ قصور، فیصل آباد میں مہم مخصوص علاقوں میں منعقد کی جا رہی ہے۔

انسداد پولیو مہم کے دوران 51 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے، مہم میں 30 ہزار پولیو ورکر حصہ لے رہے ہیں۔

اسحوالے سے  پنجاب انسداد پولیو پروگرام سربراہ  خضر افضال نے کہا کہ کیچ اپ میں ٹیمیں ہر گھر کو دوبارہ وزٹ کریں، ہر رہ جانےوالے بچے کو قطرے پلائے جائیں، وائرس کے خاتمے کے لئے ہر بچے کو قطرے پلانا لازمی ہے۔

 

خضر افضال نے مزید کہا کہ والدین پولیو ٹیموں سے مکمل تعاون کریں، والدیں پولیو ٹیموں کو مہمان بچوں سے متعلق آگاہ کریں

 

انہوں نے خبردار کیا کہ پنجاب 2020 سے پولیو کیسوں سے پاک ہے، آبادی کی نقل و حمل سے پنجاب میں وائرس دوبارہ داخل ہو سکتا ہے۔ وائرس کو روکنے کے لیئے داخلی، خارجی راستوں پر قطرے پلائے جا رہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.