اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے این اے 148 میں یوسف رضا گیلانی کی کامیابی برقرار رکھتے ہوئے این اے 148 میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی درخواست خارج کر دی۔
الیکشن کمیشن نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا، دوبارہ انتخابات کی درخواست خارج کرنے کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ نثار درانی نے تحریر کیا۔ ممبر سندھ کی سربراہی میں تین رکنی الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا۔
لیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے ار او کی رپورٹ کے مطابق نتائج درست جاری کیے۔فارم 45 کے مطابق فارم 47 جاری ہوا ۔
لیکشن کمیشن نے فیصلے میں مزید کہا کہ درخواست گزار الیکشن ٹریبونل سے رجوع کر سکتے ہیں۔
فیصلہ میں کہا گیا کہ فارم47کے مطابق درخواست گزارنے67033 ووٹ حاصل کیے،فارم47کے تحت کامیاب امیدوارسیدیوسف رضاگیلانی نے67326ووٹ حاصل کیے۔
الیکشن کمیشن نے دونوں جانب سے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔
یاد رہے کہ بیرسٹر تیمور الطاف اور ملک احمد حسین ڈیہڑ نے این اے 148 میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی درخواستیں دائر کی تھیں۔الیکشن کمیشن نے بیرسٹر تیمور الطاف کی درخواست مسترد کر دی۔
تبصرے بند ہیں.