پنجاب میں پی ٹی آئی بحران کا شکار ہے، 40 ایم پی اے ن لیگ کے ساتھ چلے گئے: شیر افضل مروت

84

 

اسلام آباد : سنی اتحاد کونسل کے رکن قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب میں ابھی تک لگ بھگ ہمارے 40ایم پی ایز توڑے جا چکے ہیں۔

 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ ہمارے اراکین کو توڑا جارہا ہے۔ ہمیں 15دن پہلے ہی فارورڈ بلاک کا علم ہوا تھا۔ یہ ان کے جمہوری اقدار اور اخلاقی اقدار ہے۔

 

انکا کہنا تھاکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کی جانب سے کسی آفر کامجھے علم نہیں ۔ اس وقت پنجاب میں ہمیں تنظیمی بحران کا سامنا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن پی ٹی آئی کے ایم پی ایز کو توڑ رہی ہے، 40 ایم پی ایز کو توڑا جا چکا ہے جبکہ مزید اراکین کیساتھ رابطہ کیا جارہا ہے۔

 

 

تبصرے بند ہیں.