اسلام آ باد: وزیر اعظم شہباز شریف نے اقتصادی رابطہ کمیٹی دوبارہ تشکیل دے دی۔
ای سی سی کے چیئرمین وزیرخزانہ محمد اورنگزیب ہوں گے۔ وزیر اقتصادی امور ، وزیر تجارت ، وزیر پاور، وزیر پٹرولیم اور وزیر پلاننگ ای سی سی کے رکن ہوں گے۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی دوبارہ تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے۔اس سے قبل ای سی سی کے چیئرمین وزیر اعظم خود بنے تھے۔
تبصرے بند ہیں.