لاہور:لاہور کے مختلف علاقوں میں سحری کے وقت ہلکی بارش ہوئی۔بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ مریدکے، شیخوپورہ، کوٹ ادو، فیصل آباد اور جھنگ ، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بھلوال، کبیر والا اور حافظ آباد میں بھی بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔
تبصرے بند ہیں.