پاکستان رواں سال 300 ملین ڈالر کے پانڈا بانڈز جاری کرے گا: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

73

اسلام آباد :وزیر خزانہ   محمد اورنگزیب کاکہنا ہےکہ پاکستان رواں سال 300 ملین  ڈالر کے پانڈا بانڈز  جاری کرے گا۔  وزیر خزانہ محمد اورنگزیب  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان رواں سال 300 ملین  ڈالر کے پانڈا بانڈز  جاری کرے گا۔

پانڈابانڈز چینی  مارکیٹ میں  جاری کیے جائیں گے۔ا ن کامزید کہنا ہےکہ  ابتدائی طور پر  250  سے 300 ملین ڈالر  کے بانڈز  جاری کئے جائیں  گے۔ بعد ازاں  پانڈا بانڈز  کے حجم  میں اضافہ کیاجائے گا۔

وزیر خزانہ کاکہنا ہے کہ  کیش بیلنس بہتر ہے حکومت تمام  قرض بروقت ادا کرے گی۔ معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہے ہیں، ہماری سمت درست ہے۔

تبصرے بند ہیں.