توہین عدالت کیس: ڈی سی اسلام آباد کی سزا 7 مئی تک معطل کر دی گئی

83

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی توہین عدالت کیس میں سزا 7 مئی تک معطل کردی۔

 

چیف جسٹس اسلام آباد عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی بینچ نے حکم جاری کردیا۔

 

یکم مارچ کو جسٹس بابر ستار نے توہین عدالت کیس میں سزائیں سنائیں تھیں، ڈی سی اسلام آباد ، ایس ایس پی آپریشنز ، ایس ایچ او نے سزاؤں کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر رکھی ہے۔

 

عدالت  نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز ، ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر اور ایس ایچ او کی سزا آئندہ سماعت 7 مئی تک معطل  کر دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے سات مئی کو اپیل سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

 

واضح رہے کہ جسٹس بابر ستار نے یکم مارچ کو توہین عدالت کیس میں سزائیں سنائی تھیں جس کے خلاف ڈی سی اسلام آباد ، ایس ایس پی آپریشنز اور ایس ایچ او نے انٹرا کورٹ اپیل دائر رکھی ہے۔

تبصرے بند ہیں.