آسٹریلیا کی ہم جنس پرست وزیر خارجہ نے اپنی خاتون دوست سے شادی کرلی

104

 

کینبرا: آسٹریلیا کی ہم جنس پرست  خاتون وزیرخارجہ پینی وونگ نے اپنی خاتون دوست صوفی آلواشے کے ساتھ دو دہائیوں سےجاری دوستی شادی کے بندھن میں بدل دی۔

 

دی گارجین کی رپورٹ کے مطابق ہم جنس پرست جوڑے کی شادی کی تقریب  ایڈیلیڈ میں  ہوئی جہاں وزیراعظم انتھونی البانیز اور دیگر سینئر وزرا بھی شریک تھے۔تقریب میں جوڑے کی دو بیٹیاں 11سالہ الیگزینڈرا اور 8سالہ ہنہ بھی شریک تھیں اور مہمانوں کا استقبال کر رہی تھیں۔

 

آسٹریلیا کی وزیر خارجہ پینی وونگ نے کہا کہ ہم بہت خوش ہیں اور ہمارے خاندان کے افراد اور دوست بھی اس خاص دن کے موقع پر ہماری اس خوشی میں شریک ہیں۔پارلیمنٹ کی رکن مشیل رولینڈ نے جوڑے کو مبارک باد دی اور کہا کہ آپ دونوں بہت خوب صورت لگ رہی ہیں۔

 

خیال رہے کہ پینی وونگ 2002میں آسٹریلیا کی پارلیمنٹ کی رکن منتخب ہوئی تھیں اور وہ آسٹریلیا کی رکن پارلیمنٹ بننے والی پہلی ایشیائی نژاد خاتون بن گئی تھیں اور حال ہی میں انہوں نے آسٹریلیا کی تاریخ میں طویل عرصے تک کابینہ کا حصہ بننے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.