تحریک انصاف کی مضبوط سینیٹر لانے کی تیاریاں ،زلفی بخاری اور حامد خان کو سینیٹ میں لانے کا فیصلہ

130

اسلام آباد: تحریک انصاف نے  مضبوط سینیٹرز لانے کی تیاریاں کرلی ہے۔ سینیٹ الیکشن کے امیدوار کون ہوں گے،پارٹی قیادت کی ابتدائی مشاورت مکمل ہو گئی ہے ۔تحریک انصاف نے سینیٹ کے انتخابات کے لئے مزید دو نام فائنل کرلئے ہیں۔
تحریک انصاف  نے زلفی بخاری کو سینیٹ میں لانے اور پارٹی کے بانی رکن حامد خان کو بھی سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ  کیا ہے ۔
پی ٹی آئی  سینیٹ کے الیکشن کے لئے مزید کئی ناموں پر غورکررہی ہے۔ سینیٹ کے لیے تمام ٹکٹس کی منظوری بانی چیئرمین دیں گے ،سینیٹ کے ٹکٹس جاری کرنے کی حتمی مشاورت کیلئے بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کا انتظار ہے۔

تبصرے بند ہیں.