وزیراعظم اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے درمیان آج ملاقات ہو گی

149

پشاور: وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور آج ملاقات کریں گے۔

 

ذرائع کے مطابق یہ ملاقات چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کی تقرری کے معاملے پر ہوگی۔

 

حال ہی میں خیبرپختونخوا حکومت اور وفاقی حکومت ک چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کی تقرری کے تنازع پر آمنے سامنے  آئے تھے جب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے وفاقی حکومت سے موجودہ چیف سیکریٹری کو تبدیل کرنے کی درخواست کی اور PAS BS-21 کے افسر شہاب علی شاہ کی بطور چیف سیکریٹری تعیناتی کی درخواست کی ہے۔

ماضی کی روایات کے برعکس علی امین نے تین ناموں کا پینل بھیجنے کے بجائے صرف ایک نام بھجوایا، حالانکہ تین میں سے کسی ایک افسر کو چیف سیکرٹری تعینات کرنا وزیراعظم کا استحقاق ہے۔

 

ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعلیٰ  کے پی ،وزیراعظم شہبازشریف سے وفاق کے ذمہ 15 سو ارب روپے کے واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ بھی کریں گے ۔

تبصرے بند ہیں.