اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنی تنخوا نہ لینے کا فیصلہ کر لیا ۔
ایوان صدر سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ صدر مملکت نے قومی خزانے پر بوجھ نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا اور تنخواہ نہ لینے کو ترجیح دی۔
صدر مملکت نے یہ فیصلہ ملک کو در پیش معاشی چیلنجز کے پیش نظر کیا۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ صدر آصف علی زرداری کے فیصلے کا مقصد ملک میں دانشمندانہ مالیاتی نظام کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
تبصرے بند ہیں.