"پاک چین آہنی دوستی تاریخ کا انتخاب اور عوام کا قیمتی خزانہ ہے”، چینی صدر کی آصف زرداری کو صدر پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد
اسلام آباد : چینی صدر نے آصف زرداری کو صدر پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباددی ہے۔ چینی صدر شی جن پنگ نے صدر آصف زرداری کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہاکہ پاک چین آہنی دوستی تاریخ کا انتخاب اور عوام کا قیمتی خزانہ ہے۔ دونوں ملک اچھے پڑوسی، اچھے دوست، اچھے شراکت دار اور اچھے بھائی ہیں۔
ان کامزید کہنا تھا کہ دونوں ملکوں نے سی پیک کی تعمیرمیں نتیجہ خیز نتائج حاصل کئے۔ پاکستان اور چین نے قریبی اعلیٰ سطح کے تبادلے کو برقرار رکھا ہے۔
تبصرے بند ہیں.