لاہور: سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے موجودہ چیئرمین محسن نقوی کے بارے میں اہم فیصلہ کیاگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محسن نقوی سینیٹ کا الیکشن لڑیں گے۔ذرائع کے مطابق محسن نقوی کو مشیرداخلہ بنائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کامزید کہنا ہے کہ محسن نقوی چیئرمین پی سی بی کا عہدہ بھی برقرار رکھیں گے۔واضح رہے کہ محسن نقوی موجودہ حکومت قائم ہونے سے قبل نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے پر فائز تھے ۔
تبصرے بند ہیں.