پشاور: گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے 15رکنی کابینہ کی منظوری دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطانق خیبرپختونخواہ کابینہ مرحلہ وار مکمل ہوگی۔ پہلے مرحلے میں آج 15 ارکان وزارت کا حلف اٹھائیں گے ۔
آج حلف اٹھانے والوں میں ارشد ایوب ، شکیل احمد ، فضل حکیم ، محمد عدنا ن قادری ،عاقب اللہ خان ، محمد سجاد ، مینا خان، فضل شکور ، نذیر احمد عباسی شامل ہیں جبکہ پختون یار ، آفتا ب عالم ، خلیق الرحمن ، قاسم علی شاہ ، فیصل ترکئی اور ظاہر شاہ بھی کابینہ کا حصہ ہونگے۔
کابینہ میں وزراءکے علاوہ 5مشیر فخر جہان ، مزمل اسلم ، محمد علی سیف ، مشال اعظم ، زاہد چن زیب بھی شامل ہیں ۔نئی کابینہ کی تقریب حلف برداری ساڑھے 6بجے پشاور گورنر ہاؤس میں ہوگی۔۔تقریب میں 120 سے زائد مہمانوں کو دعوت نامے جاری کیے گئے ہیں۔۔
تبصرے بند ہیں.