لاہور : پنجاب اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب کا عمل کچھ دیر میں شروع ہوجائے گا۔ گزشتہ روز حلف نہ اٹھانے والے چند ارکان نے حلف اٹھالیا ہے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے نئے ممبران سے حلف لیا۔ اسمبلی رجسٹر پر دستخط کے بعد سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کا مرحلہ شروع ہوگا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی کے لیے ن لیگ کے ملک محمد احمد خان کا مقابلہ سنی اتحاد کونسل کے احمد خان بھچر سے ہے۔ ڈپٹی اسپیکر کے لیے ن لیگ کے ظہیر اقبال چنڑ اور سنی اتحاد کونسل کے معین ریاض مقابل ہوں گے۔
تبصرے بند ہیں.