لاہور:ن لیگ کے ملک احمد خان نے سپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں۔ پنجاب اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کیلئے مسلم لیگ ن اور سنی اتحاد کونسل کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔
سپیکرپنجاب اسمبلی کیلئے ن لیگ کے ملک احمد خان نے اور سنی اتحاد کونسل کی طرف سے سپیکرکیلئے احمد خان بھچر نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ ڈپٹی سپیکر کیلئے مسلم لیگ ن کے ظہیر اقبال چنڑ اور ڈپٹی سنی اتحاد کونسل کے معین ریاض قریشی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
سیکرٹری پنجاب اسمبلی عامر حبیب نے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی وصول کیے۔واضح رہے کہ نو منتخب اراکین پنجاب اسمبلی نے حلف اٹھا لیا ہے اور سپیکر و ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کل ہوگا۔
تبصرے بند ہیں.