مسلم لیگ ن وزارت عظمیٰ ہمیں دیدے خود تمام آئینی عہدے لے لے: پیپلز پارٹی کی نئی پیشکش 

84

اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہم کابینہ میں شامل نہیں ہوں گے ۔ آئینی عہدے ہمارے حق ہے ان عہدوں کے علاوہ مسلم لیگ ن کو وزارت عظمیٰ سمیت تمام عہدے دے رہے ہیں اگر ن لیگ کو یہ قبول نہیں تو تمام آئینی عہدے لے لے اور وزارت عظمیٰ سمیت دیگر عہدے ہمیں دے دے۔

 

نجی ٹی وی سے گفتگو میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان آج معاملات طے پا جائیں گے۔ (ن) لیگ کے ساتھ 16 ماہ اتحاد کرنے کا تجربہ کچھ اچھا نہیں رہا، چاہتےہیں کہ ماضی میں جو مسائل رہے اب مستقبل میں نہ ہوں۔

 

انہوں کہا کہ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کے منشور میں فرق ہے،  پیپلز پارٹی کا منشور اس وقت نافذ ہوگا جب وزیراعظم ان کی پارٹی سے ہوگا، 3 سال اور 2 سال وزیراعظم بننے والا بھی کوئی فارمولا نہیں چلے گا۔

 

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم پر پارٹی کا بہت زیادہ پریشر ہے کہ کابینہ کا حصہ بھی نہ بنیں اور پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا فیصلہ ہے کہ ہم حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے جب کہ آئینی عہدوں کے لیے الیکشن لڑنا ہمارا جمہوری حق ہے۔

تبصرے بند ہیں.