کراچی: ملزم نے بھارتی فلم "اینیمل” دیکھ کر کزن کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا

55

کراچی : فیڈرل بی ایریا میں7سالہ بچے کو ملزم نے بھارتی فلمیں دیکھ کر قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔ایف بی ایریا بلاک 16میں 14فروری کو 7سالہ بچے ابان کے لرزہ خیز قتل کا واقعہ پیش آیا تھا۔

 

پولیس نے دو روز بعد واقعہ میں ملوث ملزم کے کزن 15 سالہ سفیان کو گرفتار کیا تھا جو مقتول کا کزن اور انکے ساتھ رہائش پذیر تھا۔ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ اس نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی بھارتی فلم "اینمل” اور کرائم پیٹرول دیکھ کو قتل کی منصوبہ بندی کی .

 

ملزم نے بتایا کہ وہ بھارتی فلموں اور کرائم پیٹرول میں دیکھتا تھا کہ کیسے قتل کرتے ہیں۔ملزم نے حال ہی میں ریلیز بھارتی فلم اینمل میں قتل کے سین کو کاپی کیا اور اسی طرح سے مقتول ابان کے گلے میں چھری پھیری۔فلم میں بھارتی اداکار رنبیر کپور جس طرح قتل کرتا ہے ملزم نے اسی طرح سے اپنے چھوٹے کزن کو قتل کیا۔

 

ملزم سفیان نے بتایا کہ وہ ابان کا ہاتھ پکڑ کر اسے گھر سے باہر لیکر گیا،اس نے کچن سے چھری اٹھا کر جیب میں رکھ لی تھی، ملزم نے دھوبی گھاٹ سنسان جگہ پر آبان کو پیچھے سے پکڑا اور چھری گلے پر پھیر دی اور واردات کے بعد چھری دھو کر واپس کچن میں رکھ دی۔ملزم سفیان نے بتایا تھا کہ مقتول ابان اسکی شکایت اسکے ماموں کو لگاتا تھا جسکی وجہ سے اسے ماموں سے ڈانٹ پڑتی تھی۔

 

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچوں میں تشدد کے عنصر کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں .گھر کے حالات،ماحول،موبائل فون میں پر تشدد گیمز اور اسکا منفی استعمال بہت سے چیزیں ہیں جو ان واقعات کا سبب بنتی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ والدین کو بچوں پر نظر رکھنی چاہئیے اور مار پیٹ اور ایسی ویڈیوز یا گیمز جن میں تشدد کا عنصر ہو انھیں نہیں دیکھنے دینا چاہیے۔

تبصرے بند ہیں.