کے پی میں حکومت سازی کا معاملہ ، پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے مذاکرات کامیاب

175

پشاور:کے پی میں حکومت سازی  کے لیے  پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دونوں پارٹیوں کے مشترکہ اجلاس میں تمام نکات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں کا کوٹہ اور حکومت سازی کے لیے لیگل ٹیموں نے معاملات طے کرلیے ہیں۔  پرویز خٹک نے معاہدے کے تحت پارٹی چیئرمین شپ اور بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیا ہے، اب پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کی چیئرمین شپ کا عہدہ پی ٹی آئی کو ملے گا۔

پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے شریک چیئرمین محمود خان بدستور عہدے پر کام جاری رکھیں گے اور عمران خان سے مشاورت کے بعد جلد باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.