کراچی :جلاؤ گھیراؤ کیس میں حلیم عادل شیخ کورہا کرنے کا حکم دیاگیا ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے صدر پی ٹی آئی سندھ حلیم عادل شیخ کی مزید دو مقدمات میں ضمانت منظور کر لی ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں جلاؤ گھیراؤ اور کار سرکار میں مداخلت کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے حلیم عادل شیخ کو جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
حلیم عادل شیخ کو تھانہ سولجر بازار اور فیروز آباد تھانوں میں درج مقدمات میں گرفتار کیا گیا تھا، ان کو 9 مئی کے بعد مجموعی طور پر 42 مقدمات میں گرفتار کیا گیا تھا۔عدالت 9 مئی سمیت تمام مقدمات میں ضمانت منظور کر چکی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کو کل سینٹرل جیل سے رہا کیا جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.