فواد چوہدری کی ضمانت منظور

51

 

اسلام آباد: سیشن کورٹ اسلام آباد نے مالی فراڈ کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی۔

 

سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ ڈاکٹر سہیل تھہیم نے فواد چوہدری کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

 

عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کوایک لاکھ روپےکے مچلکے جمع کرانے کا حکم جاری کر دیا۔

 

خیال رہے کہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے فراڈ کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، گزشتہ سماعت پر سابق وفاقی وزیر کی جانب سے وکیل قیصر امام عدالت میں پیش ہوئے جبکہ فواد کی اہلیہ حیا فواد بھی عدالت میں موجود تھیں۔

 

وکیل صفائی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 2021 کی بات ہے، فواد چوہدری پر 50 لاکھ روپے لینے کا الزام ہے، الزام کے مطابق مدعی نے پیسے دیے اور بدلے میں فواد نے نوکری کا کہا، سابق وفاقی وزیر کے خلاف مقدمہ درج کروانے والےمدعی کو کبھی نہیں دیکھا۔

 

مدعی مقدمہ کا کوئی مالی ریکارڈ عدالت کے سامنے نہیں آیا۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے دلائل سننے کے بعد سابق وفاقی وزیر قوام چوہدری کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.