کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہو گئی۔ آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200روپےکی کمی دیکھی گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1700 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 14 ہزار 300 روپے ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 1028 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد 10 گرام سونا ایک لاکھ 83 ہزار 728 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں8ڈالر کم ہوکر فی اونس سونے کے ریٹ 2 ہزار 45ڈالر ہوگئے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 2600 روپے پر مستحکم رہی
تبصرے بند ہیں.