"دو ماہ کے لیے بنیادی شرح سود بائیس فیصد پر برقرار رہے گی”،سٹیٹ بینک کا شرح سود برقرار رکھنے کا اعلان

147

کراچی :سٹیٹ بینک نے شرح سود  برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔  دوماہ کے لیے بنیادی شرح  سود بائیس فی صد پر برقرار رہے گی۔

گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ اگلے 2 ماہ کے لیے بنیادی شرح سود بائیس فیصد پر برقرار رہے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی سٹیٹ بینک نے شرح سود کو 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

یاد رہے کہ سٹیٹ بینک نے 27 جون کو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے معاہدے کے پیش نظر شرح سود بڑھا کر 22 فیصد کردی تھی۔

واضح رہے کہ سٹیٹ بینک نے اپریل 2022 سے جولائی تک شرح سود میں 12.25 اضافہ کردیا تھا جس میں تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.