سیالکوٹ والوں نے میری اور نواز شریف کی تھکن دور کردی، جلسہ گواہی دے رہا ہے کہ 8 فروری کو مخالفین کا جلوس نکل جائے گا: شہباز شریف
یالکوٹ:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کاکہنا ہے کہ سیالکوٹ والوں نے میری اور نواز شریف کی تھکن دور کردی، جلسہ گواہی دے رہا ہے کہ 8 فروری کو مخالفین کا جلوس نکل جائے گاہ 8 فروری کا سورج ہماری پارٹی کی فتح کا سورج ہوگا۔
سیالکوٹ میں پارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ سیالکوٹ والوں نے میری اور نواز شریف کی تھکن دور کردی، جلسہ گواہی دے رہا ہے کہ 8 فروری کو مخالفین کا جلوس نکل جائے گاہ 8 فروری کا سورج ہماری پارٹی کی فتح کا سورج ہوگا۔
شہباز شریف نے کہا کہ کچھ مخالفین کہتے ہیں ن لیگ باہر نکل کر جلسے نہیں کر رہی، کیا آج ہم سیالکوٹ کے کسی کمرے میں جلسہ کر رہے ہیں،جلسہ گواہی دے رہا ہے کہ 8 فروری کو مخالفین کا جلوس نکل جائے گا۔نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنیں گے۔
بھارت نے جب پانچ ایٹمی دھماکے کیے تو نواز شریف نے چھ ایٹمی دھماکے کئے۔ آج عوامی سورج گواہی دے رہا ہے کہ آٹھ فروری کا سورج ن لیگ کا ہوگا۔آج سیالکوٹ والوں نے نواز شریف کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔ ہمارے دور میں معیشت ترقی کررہی تھی، برسراقتدار آکر ترقی کاسفردو بارہ شروع کریں گے۔
ہمارے ایک سیاسی مہربان آجکل جلسوں میں کبھی مزدور کارڈ،کسان کارڈ کبھی کوئی کارڈ نکال کردکھاتے ہیں جیسے یہ کوئی فٹبال میچ کا ریفری ہو۔ یہ جو مرضی کارڈ نکال لیں لیکن ان شا اللہ 8 فروری کو عوام انکو ییلو کارڈ دکھا کر میدان سے باہر نکال دینگے
تبصرے بند ہیں.