آزاد امیدوار عوام کے ووٹوں کا سودا کریں گے، بلاول بھٹوبانی پی ٹی آئی کا چربہ بننے کی کوشش کر رہے ہیں:احسن اقبال
نارووال:مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کاکہنا ہےکہ آزاد امیدوار عوام کے ووٹوں کا سودا کریں گے، بلاول بھٹوبانی پی ٹی آئی کا چربہ بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ احسن اقبال نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ آزاد امیدوار عوام کے ووٹوں کا سودا کریں گے، بلاول بھٹوبانی پی ٹی آئی کا چربہ بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی نے تبدیلی کے نام پر عوام سے دھوکہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم ووٹ کی طاقت سے نارووال میں تعلیم اور ترقی لائے ہیں، 31 جنوری کو مریم نواز ظفر وال میں جلسے سے خطاب کریں گی۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ جس لیڈر کی یہ سوچ ہو کہ مرغی انڈے سے نوجوانوں کو مستقبل دے گا اس کا دماغی معائنہ ضروری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے ہمیشہ ترقی اور خدمت کی سیاست کی ہے۔
تبصرے بند ہیں.