تحریک عدم اعتماد: سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری اور صدر مملکت کے فیصلوں کیخلاف نظرثانی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

89

اسلام آباد: سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی جانب سے عدم اعتماد کی تحریک مسترد کرنےاور  صدر مملکت  کی جانب سے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے فیصلہ کیخلاف نظرثانی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئیں۔

 

سریم کورٹ میں سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی جانب سے عدم اعتماد کی تحریک مسترد کرنے کے فیصلہ کیخلاف نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی اور  صدر مملکت  کی جانب سے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے فیصلہ کیخلاف نظرثانی درخواست بھی  سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔

 

جسٹس منصور علی شاہ سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ آئندہ ہفتے نظرثانی درخواستوں پر سماعت کرےگا۔

تبصرے بند ہیں.